0

23مارچ یوم پاکستان کی تقریبات آزاد کشمیر بھر میں انتہائی عقیدت و احترام قومی جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ منائی گئی۔

مظفرآباد (بی بی سی) صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن سمعیہ ساجد کی سربراہی میں آج 23مارچ یوم پاکستان کی تقریبات آزاد کشمیر بھر میں انتہائی عقیدت و احترام قومی جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ منائی گئی۔ مرکزی تقریب مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام منعقد ہوئی، جسکی مہمان خصوصی مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد تھی جبکہ تقریب کی میزبان سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد سیدہ مقصوم ظہور کاظمی تھی۔تقریب میں سید کرامت شاہ، سید واجد شاہ، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سٹی مظفرآباد مریم مبشر، صباء کاظمی سمیت عوام علاقہ نے شرکت کی۔پروگرم میں تلاوت حرا بتول، نعت فخر کاظمی نعت پڑھی جبکہ طوبہ زاہد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے، اس موقع پر سمعیہ ساجد، مقصوم ظہور کاظمی ویگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان نہایت ہی اہمیت کاحامل ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ کا رخ موڑنے والا لمحہ تھا۔ شدید مخالفت کے باوجود ہمارے اسلاف نے آزاد پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی، اور اس تاریخی جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔ لاہور کے اجتماع میں کشمیری قیادت کی شرکت نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی اور اپنی سیاسی منزل اور مستقبل کا تعین کیا تھا۔مسلم کانفرنس مجاہد اول کے دیے ہوئے نعرے کشمیر بنے گاپاکستان کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے پوری کشمیری قوم کی طرف سے اپنے پاکستانی بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ جب تک بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اس وقت تک تکمیل پاکستان کا خواب ادھورا رہے گا۔ بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے باسی اپنی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔کشمیری قوم اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ وہ پاکستان کے دفاع،سلامتی، ترقی،معاشی واقتصادی خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کشمیری پاکستان کے دفاع سلامتی کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن اہل پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج کے دن ہم بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جہدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ان نظریات پر کاربند رہنے کا عزم کرتے ہیں جو نظریہ پاکستان کی بنیاد ہیں۔ ہم یقین حکم پر کاربند رہتے ہوئے متحد ہوں اور نظم و ضبط کے ساتھ محنت سے کام کرنے کا عزم کریں تاکہ پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحالی بنائیں۔ کشمیری ”بائی چوائس” پاکستانی ہیں اور پاکستان کو اپنی امیدوں اور آرزوؤں کا مرکز سمجھتے ہیں۔ دنیا میں پاکستان سے زیادہ کشمیریوں کا کوئی ہمدرد نہیں۔ انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان کی تکمیل، الحاقِ کشمیر کے ذریعے مکمل ہو گی۔ مریم مبشر، سید واجدشاہ، صباء کاظمی و و یگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان نے جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو ایک نئی تحریک اور نیا ولولہ دیا۔ پاکستان اور کشمیر نظریاتی، جغرافیائی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، جنہیں دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ تقریب کے اخر میں مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن فتنہ خوارج میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور جعفر ایکسپریس کے چار سو سے زائد مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروانے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت پر پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور کشمیری فوجی آفیسر میجر سعد بن زبیر کی شہادت کو دہشت گردوں کی پسپائی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں