لاہور ( ڈیلی آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے انتخاب کیلئے جاری امتحانات کے عمل کا جائزہ لیا۔ رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر سے آئے ڈی ای اوز کے امیدواروں سے پیپر سے متعلق دریافت کیا۔ وزیر تعلیم نے امیدواروں کے مطالبے پر امتحان کے وقت میں 45 منٹ کا اضافہ بھی کیا۔ اس موقع پر امیدواروں نے امتحان کے ذریعے ڈی ای اوز کے انتخاب پر وزیر تعلیم کے اقدام کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایجوکیشن افسران کی میرٹ پر سلیکشن ہو رہی ہے۔ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر افسران لگنے کی وجہ سے اہل افراد کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔ وزیر تعلیم کے اقدام کی وجہ سے اب ہمیں بھی آگے بڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس موقع پر امیدواروں نے امتحان کے ذریعے ڈی ای اوز کے انتخاب پر وزیر تعلیم کے اقدام کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایجوکیشن افسران کی میرٹ پر سلیکشن ہو رہی ہے۔ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر افسران لگنے کی وجہ سے اہل افراد کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔ وزیر تعلیم کے اقدام کی وجہ سے اب ہمیں بھی آگے بڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ واضح رہے امتحان میں پنجاب بھر سے 425 ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز شریک تھے۔ وزیر تعلیم نے تمام امیدواروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا اپنا ضلع بہترین نتائج کا حامل بنانے کی ہدایت کی۔
0