0

فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈرنگ کا کیس، شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر چھاپہ

ممبئی(ڈیلی آن لائن)فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارتی تفتیشی اداروں نے ایک بار پھر بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سمیت کاروباری مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق تفتیشی ادارے ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ (ای ڈی) کے حکام نے راج کندرا کے مختلف کاروباری مقامات سمیت رہائش گاہ پر پھر سے چھاپے مارے۔ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارتی تفتیشی اداروں نے ایک بار پھر بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سمیت کاروباری مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق تفتیشی ادارے ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ (ای ڈی) کے حکام نے راج کندرا کے مختلف کاروباری مقامات سمیت رہائش گاہ پر پھر سے چھاپے مارے۔راج کندرا کے خلاف مذکورہ کیس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور فحش فلمیں بنانے اور ان کی غیر قانونی طریقے سے ترسیل اور متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کے پھیلاؤ کے کیسز بھی درج ہیں اور ان کی سماعتیں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے۔راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد ماڈلز کو ان کی خواہش اور رضامندی کے بغیر فحش فلمیں فلمانے کے لیے بلیک میل بھی کیا جب کہ انہوں نے فحش فلموں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ سمیت دیگر ممالک تک پھیلایا۔اس کے علاوہ ان پر منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں اور ماضی میں تفتیشی ادارے ان کے گھر سمیت مختلف کاروباری مقامات پر چھاپے بھی مار چکے ہیں جب کہ ان کی کچھ جائداد بھی ضبط کی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں