لاہور(ڈیلی آن لائن)اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں تقریبا ہر دوسرے گھر میں دوسری شادی جیسے مسائل موجود ہیں۔ایک انٹر ویو میں حریم فاروق کے مطابق مذہب اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے، دوسری شادی سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا لیکن دھوکا دے کر شادی کرنا معمول بن چکا۔انہوں نے مزید کہا معاشرے میں مرد دھوکے سے دوسری شادی کرتے ہیں، جس کے اثرات پورے خاندان پر پڑتے ہیں، ایسی شادیاں معمول بن چکیں اور ہر دوسرے گھر میں یہی کہانی چل رہی ہے۔
0