فیصل آباد (ڈیلی آن لائن) راستے بند ، مزدور بے روزگار،مال تیار ، ملیں بند ، مالکان پریشان ، صنعتوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی “جنگ ” کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ شیخوپورہ روڈ کے ٹول پلازہ کی بندش کے باعث ایکسپورٹ کیلئے کنٹینرز ملوں سے باہر نہیں نکل پا رہے جس کی وجہ سے تیار شدہ مصنوعات ملوں میں پڑی ہیں اور مل مالکان سخت پریشان ہیں،ٹیکسٹائیل ملز بند ہیں۔ رانا زاہد توصیف نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کی سب سے زیادہ ریونیو دینے والی اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والی ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہو سکتی ہے۔بروقت مصنوعات کی ترسیل نہ ہونے کے باعث غیر ملکی خریدار دوسرے ممالک کا رخ کر سکتے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
0