نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں بڑے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کی جوڑی نے اہم ریکارڈ بنایا ہے بہن نے4لاکھ ووٹوں کی برتری سے بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا. دراصل بھارت کے پانچویں آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پرینکا گاندھی اپنی سیاسی زندگی کا پہلا انتخاب بھاری اکثریت سے جیت لیا ہے ۔ الیکشن میں انہوں نے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کی اورپارلیمنٹ میں پہنچ گئی ہیں۔اس طرح پرینکا گاندھی کی جیت کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب گاندھی خاندان کے تمام افراد پارلیمنٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اب تک صرف سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ہی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے تھے۔
0