0

بارات بن کر اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو سرگودھا روڈ پر پولیس نے پکڑ لیا

فیصل آباد (ڈیلی آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی باراتیوں کی شکل میں چکمہ دینےکی کوشش ناکام ہوگئی اور کئی کارکن دھرلیے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق کارکن پھولوں سے سجی 8 بڑی گاڑیوں میں سوار تھے اور بارات کی شکل میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے روک کر تلاشی لی تو شناخت ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا روڈ پربارات کی شکل میں جانے والےپی ٹی آئی کے27 کارکن گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر500سےزائدپی ٹی آئی کارکن زیرحراست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں