نیلم (بی بی سی)محکمہ جنگلات نے ایک دوسری کاروائی میں یہ گاڑی کہوڑی چیک پوسٹ پر پکڑی ہے جس سے بھاری مقدار میں لکڑی برآمد کی ہے، نیلم کی چیک پوسٹوں سے باآسانی مظفرآباد کی حدود میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو تحفظ کون دے رہا ہے ؟مظفرآباد: کہوڑی فاریسٹ چیک پوسٹ پر محکمہ جنگلات کی بڑی کارروائی رات کی تاریکی میں نیلم سے پولیس کی گاڑی میں پولیس ڈرائیور دیودار کی لکڑی سمگل کرتے ھوئے پکڑ لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی مذکورہ ڈی ایس پی کرائم برانچ مظفرآباد کے زیر استعمال ہے۔
پولیس کرائم برانچ مظفرآباد کے زیر استعمال گاڑی جس سے رات کو تقریباً دو بجے مظفرآباد لکڑی سمگلنگ کی جارہی تھی پٹہکہ چک پوسٹ پر تعینات عملہ نے جان پر کھیل کر اسے روکا گاڑی پر ایمرجنسی ہوٹر لگا ہوا تھا جس نے نیلم کی چک پوسٹیں باآسانی کراس کیں چیک پوسٹ کراس کر کے بھاگ گئ تھی عملہ نے دور سے جاکر روکی اور چک پوسٹ پر پہنچا دی ابھی تک یہ گاڑی یوٹی مظفرآباد منتقل نہیں ہوئی محکمہ جنگلات کے بالا آفیسران وردی فورس کی گاڑی چھوڑنا چاہتے ہیں اگر ایسا عمل کیا گیا تو اس پر عوامی سطح پر شدید ردعمل آئے گا گاڑی یوٹی منتقل کی جائے اور ملوث اہلکاروں سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر پبلک کی جائے
وزیراعظم آزاد کشمیر یہ آپ کی ریاست میں کیا ہو رہا ؟سرکاری گاڑیوں پر گرین گولڈ کی سمگلنگ کس کے کہنے پہ اور کس کس کے گھر کے لئے ہو رہی ہے ، کیا وزیراعظم اپنے حلقہ کے سرکاری عہدہ رکھنے والے آفیسر کے خلاف کارروائی کریں گے۔۔سوال ریاست بھر میں ہونے والے جلسوں کے سٹیج پر وزیراعظم صاحب کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کا جو اعلان کرتے تھے کیا ان افراد پر لاگو ہو گا۔سوال کیا وزیراعظم صاحب سمگلنگ میں ناکامی پر وزیر جنگلات سے قلمدان واپس لے سکتے ہیں سوال ایسا کبھی نہیں ہو سکے گا کیونکہ سمگلرز انتہائی بااثر ہیں ۔وزیر جنگلات کی پشت بان کبھی ان سے یہ قلمدان واپس نہیں ہونے دیں گے سمگلنگ کو۔روکنے کے لئے اب نیلم کی غیور عوام کو خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ انہیں نیلم کا قدرتی حسن خوبصورت موسم کو بچانا ہے یا مافیا کا ساتھ دینا ہے کیونکہ ٹمبر مافیا سرکاری اعلیٰ حکام اور سیاست دانوں کا نیلم کے گرین گولڈ کو لوٹنے کے حوالے سے اکٹھا ہے۔
0