0

نیلم ویلی: گزشتہ رات نیلم سے مظفرآباد محکمہ پولیس کرائم برانچ کے ڈی ایس پی چوہدری آمین کی طرف سے لکڑی سمگلنگ کی کوشش کی گی

نیلم ویلی: گزشتہ رات نیلم سے مظفرآباد محکمہ پولیس کرائم برانچ کے ڈی ایس پی چوہدری آمین کی طرف سے لکڑی سمگلنگ کی کوشش کی گی جسے مظفرآباد کی حدود میں پٹہکہ چیک پوسٹ پر پکڑا گیا گاڑی ڈی ایس پی کے زیر استعمال تھی خود بھی گاڑی میں موجود تھے جو گاڑی پکڑنے کے ساتھ ہی بھاگ گئے انسپکٹر جنرل پولیس نے اس واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث آفیسر موصوف اور ڈرائیور خادم حسین ہیڈ کانسٹیبل کو فوری معطل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا دونوں کے خلاف ایف آئی آر ہونے کا قوی امکان۔
وآدی نیلم سے لکڑ سمگل کرتے ہوئے چند دنوں میں یہ پولیس کی دوسری گاڑی ہے جو پکڑی گئی ہے اس سے قبل چلہانہ چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے فرنیچر برآمد ہوا تھا اب یہ گاڑی پٹہکہ کے مقام پر پکڑی گئی ہے ، نیلم محکمہ پولیس لکڑی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گے ہیں ، ضلعی آفیسر سے اس بارے پوچھ گچھ ضروری ہے کیونکہ جو لکڑی نہیں پکڑی جا سکی وہ کتنی مالیت اور اس کی تعداد کتنی ہو سکتی ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ جو جرائم کو روکنے کے لیے معرض وجود میں آیا تھا وہی سب جرائم میں ملوث ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں