لاہور (ڈیلی آن لائن )لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کری ہے جس کیلئے اے ایس پی سیدہ شہر بانو مضبوط امیدوار تصور کی جارہی ہیں۔ سیدہ شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری میں شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا، جس عربی خطاطی والا لباس پہنا ہوا تھا۔پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دور کا آغاز کیا تھا۔
0