0

مقبوضہ کشمیر میں 77 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہلم ویلی میں بھی یوم سیاہ منایا گیا

جہلم (ویلی پی آئی ڈی)
مورخہ 27 اکتوبر 2024,
مقبوضہ کشمیر میں 77 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہلم ویلی میں بھی یوم سیاہ منایا گیا ، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے کی، شرکاء ریلی نے سڑکوں پر نکل کر کالے جھنڈے ،کالئ پٹیاں باندھ کربھارت مخالف شدید نعرے بازی اور احتجاجی مظاہر ہ کیا اورعالمی برداری سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ظلم وستم کو بند کرے، آئے روز کرفیو لگایا جاتا ہے اس کو ختم کیا جائے اور مظلوم کشمیریوں کو آزادی دی جائے ،تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ بھرپور اندازمیں منایا گیا یوم سیاہ کے موقع پر ریلی پل بازار سے پریس کلب تک نکالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا نے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے اندر غیر ریاستی لوگوں کو پزیرائی دی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، 1947 سے لیکر آ ج تک لاتعداد کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ،انہوں نے کہا 6 نومبر 1947 کا دن بھی ہمیں یاد ہے اس واقع کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،لائن آ ف کنڑول پر بسنے والے کشمیری جن کے ہاتھوں میں کوئی بندوق نہیں ہے ان کے اوپر بھی ظلم وبربریت کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری 77 سالوں سے ہماری بات نہیں سن رہی کشمیر صرف باتوں سے نہیں عملی کوشش سے آزاد ہو گا، 1947 سے لے کر آج تک مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہوا مسلمان آج بھی بھارت کے مظالم سے مر رہے ہیں ظلم اور بربریت کو ختم کیا جائے بھارت ظلم بند کرے۔بھارتی تسلط کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہم بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کنٹرول لائن پر پہاڑوں کی چوٹیوں پر دفاع وطن کے لیے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور آ ج کے دن سے یہ عظم اور ارادہ کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ
پولیس، ضلعی آ فیسران ،ضلع کونسل، بلدیہ, سیول ڈیفینس, ریسکیو 1122,انجمن تاجران سرکاری،غیر سرکاری اداروں کے اہلکاران ،وکلاء سول سوسائٹی ، ,شہریوں,مذہبی نمائندوں,صحافیوں اور تاجروں نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں