0

“رمضان کا مطلب”تحریر: ردا امانت علی فیصل آباد

ردا امانت علی
فیصل آباد
رمضان
رمضان کا مطلب
ر سے رضامندی
م سے محبت
ض سے ضمانت
ا سے الفت
ن سے نور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن پاک نازل ہوا
قرآن پاک میں اللہ تعالٰی نےفرمایا ہے
روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا
قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم متقی بن جاؤ
روزہ ہمارے جسم کی زکوٰة ہے جس طرح زکوٰة ہمارے مال کو پاکیزہ کرتی ہے
رمضان المبارک میں روزانہ دس لاکھ گنہگاروں کی بخشش ہو جایا کرتی ہے جو اپنے گناہوں کے سبب جہنم کے حقدار قرار دے چکے ہوں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزہ رکھا اسکے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں
رمضان المبارک میں ذکر اللہ کرنے والے کو بخش دیا جاتا ہے اور اس مہینے میں مانگنے والا محروم نہیں رہتا

البقرہ
یہ وہی مہینہ تھا جس کی ایک رات میں اللہ کا پیغام اس خاص بندے محمدﷺ پر غار حرا میں اترا تھا یہ یادگار عزت اورحرمت کا مہینہ مقرر ہوا
ایک بار حضرت موسیٰ علیہ اسلام نے اللہ سے پوچھا کہ یا اللہ جتنا میں آپ کے قریب ہوں اتنا اور کوئی قریب ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ علیہ اسلام آخری امت محمد ﷺ کی ہو گی اور اس امت کو ایک ایسا مہینہ ملے گا جس میں خشک ہونٹ پیاسی زبان سوکھی آنکھیں بھوکے پیٹ ہوں گے تب میں ان کے بہت قریب ہوں گا موسیٰ علیہ اسلام تمہارے اور میرے درمیان ستر پردوں کا فاصلہ ہے لیکن افطار کے وقت میرے اور اس امت کے درمیان ایک پردے کا فاصلہ بھی نہیں ہو گا وہ جو دعا مانگے گے قبول ہو گی
اس طرح رمضان المبارک کا مہینہ روحانی ارتقا تعمیر سیرت اور اجتماعی اصلاح کا ذریعہ بن جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں