بھمبر بھمبر(بی بی سی)ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کے بھمبر شہر کی مختلف بیکریز،شادی ہالز پرچھاپے،کارخانوں میں کام کرنے والےافراد کے میڈیکل ٹیسٹ نہ ہونے ناقص صفائی اورغیرمعیاری اشیاء خودد نوش رکھنے والوں کوجرمانے کئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی ایف سی محمودعلی خان نے بتایاکہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایات ہیں کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں اسکے علاوہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے حکم پر عوام کواشیاءخوردونوش کی معیاری دستیابی کے سلسلہ میں بھرپور اقدامات کررہے ہیں ،ناظم خوراک امجد مغل نے گذشتہ روز پولیس ڈیوٹی مجسٹریٹ قیصرمحمودشمس کے ہمراہ بھمبر شہر میں متعدد دوکانوں پر چھاپے مارے ،عوام کومضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کو جرمانے اورمتعدد کو وارننگ دی گئی، ناظم خوراک آزاد کشمیر امجد مغل نے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک چوہدری معروف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک اعجاز قمر،تحصیلدار قیصر محمود شمس ،ڈی ایف سی ضلع بھمبر محمود علی خان بھمبر میں مختلف بازاروں میں سویٹ بیکرز و اشیاء خوردونوش کی دکانوں کی تفصیلاچیکنگ کی۔ ناقص صفائی ستھرائی پر بیکرز اینڈ سویٹس و شادی ہال کو موقع پر جرمانے عائد کیے۔اس دوران ناظم خوراک آزاد کشمیر امجد مغل نےکہا کہ عوام کو اشیاءخوردو نوش حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف فروخت کرنے والوں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، جنو کاروباری حضرات نے محکمہ فوڈ اتھارٹی سے لائسنس نہیں بنوائے وہ فوری طور پر اپنی کاروبار کے لیے محکمہ فوڈ سے اپنے لائسنس جاری کروائیں۔آئندہ دوران چیکنگ کسی بھی دوکاندار کے پاس لائسنس نہ ہواتو پھر اس کی دوکان سیل کرکے مالک دوکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔دوران چیکنگ تھانہ پولیس سٹی بھمبر کے جوان الرٹ رہے۔
0