0

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ہدایت پرفنی وتکنیکی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایک روز آگاہی سیمنار کا انعقاد کیاگیا

بھمبر(بی بی سی)وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ہدایت پرفنی وتکنیکی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایک روز آگاہی سیمنار کا انعقاد کیاگیا جس میں چیئرمین ٹیوٹاچوہدری محمدفرید،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود،ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ڈپٹی ڈائریکٹرانعم عباسی،پرنسپل محترمہ بشارت زمان اے سی عیص بیگ و دیگر نے شرکت کی،عوامی شعوربیداری کے لئے لگائے گئے سٹالز کو دیکھ کر شرکاء نے خوب سراہا۔مقررین نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی طرف سے فنی تعلیم سے آگاہی کے حوالے سے ایسے اقدامات لائق تحسین ہیں،نوجوان نسل کو آئندہ ایسے اقدامات سے بے پناہ فائدہ ہو گا۔اسکے علاوہ وویمن ایمپاورمنٹ کے لئے یہ آگاہی سیشن نہایت مفیدہے۔چیئرمین ٹیوٹا،ڈپٹی کمشنر و دیگر مقررین نے کہاکہ کوئی بھی قوم ہنرمندی کے فروغ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہنرمند کشمیر پروگرام کے تحت پورےآزادکشمیر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ آگے بڑھیں اور اپنی آنے والی نسلوں کوہنر مندبنایں انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم دلوایں۔ تاکہ وہ آن لائن ارننگ سے معاشی ترقی کی منازل طے کرسکیں۔چیئرمین ٹیوٹاچوہدری محمدفریدنے ایک روزہ آگاہی سیشن بسلسلہ ترویج ترقی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی کے وہ بغیر اجازت ڈپلومہ جات دے۔انہوں نے خواتین پر بھی زور دیا کہ وہ بھی ہنر سیکھیں اور اپنی پراڈکٹس کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا انعم عباسی نے آگاہی پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لوگ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں اور اپنے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنائیں۔انہوں خواتین کے سٹالز کی بھی تعریف کی اور مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی لیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشدمحمود جرال نے کہا کہ خواتین کی تیار کردہ دستکاری کی اشیا اور دیگر چیزیں بہت خوبصورت و دیدہ زیب ہیں اور محنت سے تیار کی گئی ہیں۔ بچیوں کی حاصل کی گئی تعلیم کے اعلی معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ پراڈکٹس سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بن سکتی ہیں اگرسیاحتی مقامات پر ان کو بہتر طریقے سے ڈسپلے کیا جائے انہوں نے بھی ہنر مند کشمیر کے تحت چلنے والے اس پروگرام کو سراہا۔تقریب سے ایس ایس پی بھمبر راجہ اکمل خان پرنسپل اے جے کے ٹیوٹا بھمبر رفیق نائیک ڈی ایف او راجہ زاہد حسین ڈی ای او راجہ شفیق اصغر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نسرین اختر،انجیئرنعمان رسول نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہنر مند کشمیر کے ویژن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مندافراد قوموں کو سرمایا ہوتے ہیں۔ڈیجیٹل دنیا کا دور ہے ہمیں دیگر علوم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی مہارت بھی حاصل کرنی ہو گی تاکہ معاشی خوشحالی کی طرف پیش قدمی کی جا سکے۔شرکاء تقریب نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ بھی کیا جنہیں خواتین نے نہایت نفاست اور ہنرمندی سے تیار کیا تھا۔تقریب میں مختلف مکاتب سے کثیر تعداد میں افرادنے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں