مظفرآباد ( بی بی سی) آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصریعقوب خان سے آزادکشمیر نیوز پیپرز(AKNS) سوسائٹی کی ضابطہ اخلاق کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر آزادکشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی امجد چوہدری ، سیکرٹری جنرل AKNS ظہیر جگوال اور سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شامل تھے جبکہ ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات سید آصف نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ اے کے این ایس کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ ترقیاتی میزانیہ میں اخبارات کے اشتہارات کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے پراسسُ جاری ہے اور تمام سربراہان محکمہ جات کو بقایا جات کی ادائیگی کیلئے سیکرٹریٹ اور نظامت اعلی کی سطح سے مکاتیب تحریر کیے جارہے ہیں جبکہ پیپرا رولز کے حوالہ سے بھی معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھایاُجارہا ہے۔ ریگولر شائع ہونے والے ہفت روزہ اور پندرہ روزہ اخبارات کو بھی اشتہارت دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت میں موجودہ اتحادی حکومت جہموری نظام کو تسلسل میں رکھنے ، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اورصحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے ، صحافت مقدس پیشہ ، معاشرے کی فلاح میں صحافی برادری کا کردار نمایاں ہے۔ محکمہ جات کے ترقیاتی میزانیہ کے اشتہارات کی رقوم کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز سے معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ صحافی برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔
******
0