میرپور (بی بی سی)ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ضلع میرپور کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان میر پور،ڈڈیال اور اسلام گڑھ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ اپنے سب ڈویژن ہا میں بے سہارا،بے گھر اور بغیر چھت کے رہنے والے افراد جو شدید سردی کے موسم میں کھلے عام رہ رہے ہیں کے قیام وطعام کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایات دے دیں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سے کہاگیا ہے کہ ایسے مستحق افراد کی مکمل تفصیل اپنی اپنی سب ڈویژن اور ایس ایچ او صاحبان کے ساتھ مرتب کریں اور روزانہ کی بنیاد پر لاری اڈوں،مارکیٹوں، دیگر پلازوں اور فٹ پاتھوں پر رہنے والوں کو محفوظ مقام پر پہنچائیں اس سلسلہ میں مخیر حضرات،این جی اوز،محکمہ اوقاف اور سماجی بہبود کے محکموں کے اشتراک سے بے گھر اور مفلس افراد کی رہائش اور خوراک کا اہتمام کریں۔
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی ہدایات پر تینوں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے سب ڈویژن میں پڑتال کی اور جہاں کہیں ایسے افراد پائے گے ان کے لئے جملہ سہولیات فراہم کردیں۔سیاسی و سماجی،کاروباری اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
0