0

نظامت اعلیٰ زراعت میں ناظم زراعت توسیع آمنہ رفیع کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا

مظفرآباد (بی بی سی)نظامت اعلیٰ زراعت میں ناظم زراعت توسیع آمنہ رفیع کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں Turkish Cooperation & Coordination Agency کے کنٹری ہیڈ محسن بالسی، ناظم پاکس اینڈ ہارٹیکلچر ملک محمد عامر، ناظم زراعت تحقیق ظفر جہانگیر اور محکمہ زراعت کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد محکمہ زراعت کے آفیسران کی جانب سے تیار کیے گئے پراجیکٹ پروپوزل زیر بحث لانا تھا۔ تیار کیے گئے منصوبہ جات کے لیے TIKAکی جانب سے فنڈنگ کی جائے گی۔ دوران اجلاس محکمہ کے آفیسران کی جانب سے تیار کردہ منصوبہ جات زیربحث لائے گئے۔ آزاد کشمیر میں TIKA کی تعاون سے زیتون آئل ایکسٹریکشن یونٹ کی تنصیب سمیت زیتون پراڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن کے سلسلہ میں ترقیاتی منصوبے کی تیاری پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں کٹ فلاور اور آلو کی بیماریوں سے پاک بیج کی پیداوار کے لیے بھی ترقیاتی سکیم بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ محسن بالسی کی جانب سے زراعت کے شعبہ میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے TIKA اور محکمہ کے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے مستقبل میں مشترکہ کاوش اور تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ناظم زراعت توسیع کی جانب سے کنٹری ہیڈ TIKA محسن بالسی کو شیلڈ پیش کی گئی اور آخر میں کنٹری ہیڈ TIKA کی جانب سے نظامت اعلیٰ زراعت کے احاطہ میں زیتون کا پودا لگایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں