0

وزیر بہبود آبادی , آباشی و سمال ڈیمز سردار محمد حسین خان ایڈووکیٹ نے اسلام پورہ میں روڈ کا افتتاح کیا

پلندری (بی بی سی/ضیاء سرور) وزیر بہبود آبادی , آباشی و سمال ڈیمز سردار محمد حسین خان ایڈووکیٹ نے اسلام پورہ میں روڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار امجد جاوید و معززین علاقہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے افتتاحی تقریب کے بعد سنئیر صحافی ناصر محمود قریشی نے مہمانان کے اعزاز میں پرتکلف عشایے کا اہتمام کیا وزیر حکومت سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے ناصر محمود قریشی کی درخواست پر گرلز پرائمری سکول اسلام پورہ کے لیے نئی بلڈنگ اور سکول کو اپگریڈ کرنے کی یقین دہانی کروائی وزیر حکومت نے ناصر محمود قریشی اور انکے بھائیوں و خاندان کی سماجی و سیاسی خدمات پر انھیں سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان سے میرا ایک دیرینہ تعلق ہے۔ جہاں کہیں بھی عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ ہو جس سے لوگوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں وہ کام کرنے سے دلی سکون ہوتا ہے ناصرمحمود قریشی و معززین علاقہ کا روڈ کا مطالبہ تھا جس کی PCC مکمل ہونے پر آج افتتاحی تقریب میں شامل ہوا ہوں سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے اور انسانیت کی خدمت کرنے سے دنیا میں چین و سکون اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے. اسلام ہمیں دوسروں کی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔ فلاحِ انسانیت کے لیے کام کرنے والے رول ماڈل ہوتے ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں وہ دیانت داری سے اپنا کام کر رہے ہیں۔سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ برداری ازم کی سیاست نہیں کرتا، جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیے ان کے کام بھی کریں گے تعمیر و ترقی کے کاموں کے لیے دن رات حاضر ہوں اور لوگ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا
تقریب کے میزبان ناصر محمود قریشی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسین خان لوگوں کے بلا تخصیص کام کر رہے ہیں علاقہ کی تعمیر ترقی کے لیے بھر پور فنڈز مہیا ہونے جا رہے ہیں، جس سے عوام کے مسائل زیادہ بہتر طریقے سے ایڈریس ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں