بھمبر(بی بی سی/ضیاء سرور) فاریسٹر جاوید اقبال کے بڑے بھائی ،نائب صدر کشمیر پریس کلب سعد چوہدری کے نانامحترم کی وفات پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال ، ایس ایس پی بھمبر راجہ اکمل خان ، ممبر بورڈ آف گورنر پریس فاؤنڈیشن ناصر شریف بٹ ، سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب سجاد مرزا ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب آفتاب مرزا و دیگر نے تعزیت کی ہیڈ ماسٹر (ر) چوہدری محمد حنیف مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی مرحوم کے درجات بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال اور ایس ایس پی راجہ اکمل خان نے مرحوم چوہدری محمد حنیف کی علمی و سماجی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کوجنت میں اعلی مقام دے۔
0