0

متحرک نوجوان راہنما اویس قریشی کو معاون خصوصی محترمہ صبیحہ صدیق کے ہمراہ گریڈ 16میں بطور پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا

میرپور(بی بی سی)متحرک نوجوان راہنما اویس قریشی کو معاون خصوصی محترمہ صبیحہ صدیق کے ہمراہ گریڈ 16میں بطور پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔اویس قریشی 18 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ تحصیل سطح پر سٹوڈنٹس کے صدر منتخب ہوئے جس کے بعد وہ گزشتہ 14 سال سے سٹی اور ضلعی سیاست میں سرگرم عمل ہیں اور یوتھ کی قیادت کر رہے ہیں اویس قریشی کا شمار ایسے چند نوجوان راہنماؤں میں ہوتا ہے جو 24 گھنٹے کسی بھی وقت نوجوانوں کو درپیش مسائل میں ان کی معاونت کے لیے تیار رہتے ہیں ان کا تعلق میرپور شہر کے سیکٹر بی فائیو سے ہے۔ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میرپور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے حکومت آزاد کشمیر کے اس فیصلے کو بہترین اقدام قراردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں