حویلی کہوٹہ (بی بی سی)سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عبد الستار خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی کہوٹہ کا دورہ، دورے کے دوران ہسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ضلعی افسران عوام علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں ہیلتھ کے شعبے میں بہتری لا رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی کمی کو جلد دور کر دیا جائے گا گیا۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر صحت کی سہولیات کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ حویلی میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ایم ایس کے ساتھ رابطہ کاری رکھے ہوئے ہیں، ادویات اور ڈاکٹرز کی کمی جلد پوری کر دی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ حویلی کہوٹہ دور افتادہ سٹیشن ہے جہاں صحت کے حوالے سے مسائل ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مشینری موجود ہے جو صرف بجلی کی وولٹیج کم ہونے کے باعث کام نہیں کر رہی جس کے لیے متبادل اقدامات کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔
٭٭٭٭
0