سماہنی(بی بی سی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے احکامات پر ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمود،ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان نے عوام سے براہ راست شکایات سننے،انکی دہلیز پرمسائل حل کرنے کے تناظر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،13 مختلف شکایات کو نوٹ کرکے مسائل حل کئے گئے،پانی،بجلی،صحت ،تعلیم،جنگلات پولیس و محکمہ مال سمیت دیگرمحکمہ جات سے متعلقہ شکایات پرسائلین کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے گیے۔پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں،آٹا دستیابی سمیت دیگر اموربھی زیرغور آئے۔ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمود جرال نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کےویژن کے مطابق عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کھلی کچہری لگائی گئی ہے،ایس ایس پی راجہ محمداکمل خان نے اس سے قبل بھی براہ راست عوام/سائلین کے پولیس سے متعلق شکایات کو سن کر حل کیا،عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد کی بہترین مثال کھلی کچہری ہے،آپ بےخوف ہوکر حق سچ کے مطابق اپنی شکایات درج کروائیں ہم فوری طور پرمیرٹ پر حل کریں گے بطور مسلمان سچ بول کر زندگی گذاریں۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومتی احکامات پر عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،سخت سردی میں سکولز،مدارس میں طلباء کو چھٹیاں ہیں،حکومتی رٹ پر عمل درآمد ہوگا۔بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کےلئےاقدامات کررہے ہیں۔ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان نے کہاکہ سائلین کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،24 گھنٹے دستیاب ہیں موبائیل فون آن ہے،پولیس سے متعلق تمام شکایات حل کریں گے،صحافی معاشرے کی آنکھ کان ہیں،وہ تحقیق پر مبنی مسائل سے آگاہ کریں،میرٹ پر حق دا ر کو اسکا حق ملے گا،آپس میں باہمی اتفاق و بھائی چارہ معاشرے کو مثالی بنادیتاہے،بڑے کااحترام اور چھوٹےسے محبت و شفقت کریں۔کھلی کچہری میں چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ذوالقرنین،صحافیوں،وکلا،اہل علاقہ سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیرتعداد میں افراد شریک ہوئے،کھلی کچہری کےحکومتی اقدام کو سراہا گیا۔
0