بھمبر(بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق اور وزیر زراعت و سیکرٹری زراعت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت کو کنٹرول کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے آزاد کشمیر بھر میں محکمہ زراعت بڑے پیمانے پر پھلدار پودا جات باغات کی شکل میں تنصیب کروا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی دفتر میں نائب ناظم زراعت بھمبرعمار امین کی سربراہی میں فیلڈ عملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باغات کی تنصیب کو مؤثر بنانے بارے مشاورت ہوئی۔ پراجیکٹ کے تحت تمام پھلدارپودہ جات نصف قیمت پر دستیاب ہوں گے۔جبکہ زیتون کے پودہ جات پر محکمانہ 75فیصد سبسڈی ہوگی۔دلچسپی رکھنے والےزمینداران باغات کی تنصیب کے لیے اپنے قریبی زرعی مرکز کے فیلڈ عملہ سے فوری رابطہ کریں۔
0