0

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلئہ کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم دیا

اسلام آباد(بی بی سی)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و سینئر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلئہ کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم دیا اور قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے جہاں کشمیری عوام کا پیسنہ بہے گا وہاں ہمارا خون گرے گا کا اعلان کر کے اہل کشمیر سے پاکستان کی عقیدت کا تسلسل جاری رکھا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھارت سے آزادی کشمریوں کا مقدر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ ہر قسم کے بحرانوں سے پیپلزپارٹی نے ہی نکالا ہے اور اب بھی ملک کو سیاسی معاشی بحران سے پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام کی مرضی کے بغیر حکومت کا قیام شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر باوقار بنانے کیلئے بلاول بھٹو جیسی شخصیت کا ملک کا وزیراعظم ہونا حالات اور وقت کا متقاضی ہے۔اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا اقتدار میں آناضروری ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارت کی جانب سے۔ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔اس مقصد کے لیے حریت قیادت کا عدالتی قتل گرفتاریاں پابند سلاسل رکھنا اور عدالتی فیصلوں کے زریعے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی مسلہ کشمیر حل کروا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں