میرپور (بی بی سی)سیکرٹری صنعت و لیبر اوزان و پیمائش آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر طاہر محمود قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر سرفرازعبداللہ نے میرپور انڈسٹریز ایریا میں واقع مختلف فیکٹریزکی انسپکشن کی۔ دوران انسپکشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نے فیکٹری متعلقین کو آزاد کشمیر میں مقررہ کم از کم ورکز کو لیبر قانون کے تحت اجرت ادا کرنے کی ہدایت کی اور ورکرز کے ریکارڈ کو ہر صورت مرتب کرنے کے حوالہ سے ہدایات دیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مختلف فیکٹری متعلقین کو ہدایت کی کہ حفاظتی آلہ جات کو درست رکھا جائے ور کسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ورکرز کوٹریننگ بھی دی جائے تاکہ ورکرز خود بھی ایمر جنسی کی صورت میں حفاظتی اقدام کر سکیں۔ انچارج فیکرٹری نوٹس بورڈ پر باقاعدہ لیبر ورکنگ ٹائم اوردیگر شیڈول کا ریکارڈ بھی مرتب کریں۔۔انہوں نے کہا کہ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آزاد کشمیر میں نافذ العمل لیبر قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
