0

وزیر صنعت و کامرس، لیبر ویلفیئر اوزان پیمائش، ابریشم و پرنٹنگ پریس راجہ محمد صدیق کو میرپور میں محکمانہ بریفنگ دی گئی۔

میرپور (بی بی سی) وزیر صنعت و کامرس، لیبر ویلفیئر اوزان پیمائش، ابریشم و پرنٹنگ پریس راجہ محمد صدیق کو میرپور میں محکمانہ بریفنگ دی گئی۔ وزیر حکومت نے آفیسران کو وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کرنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے آفیسران کی جانب سے اپنے فرائض میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے آفیسران کو ماہانہ بنیادوں پر پراگرس رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی صادر کیے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انڈسٹریز سیکٹر کو فعال بنا کر جہاں ریاست کی معیشت کو تقویت دی جا سکتی ہے، وہاں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو معقول روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں۔ بریفنگ میں سیکرٹری صنعت و تجارت طاہر محمود قریشی، ڈائریکٹر صنعت و تجارت عبدالحمید کیانی، ڈائریکٹر ابریشم خواجہ ممتاز، جائنٹ ڈائریکٹر راجہ غضنفر، پرائیویٹ سیکرٹری وزارت صنعت و تجارت جمیل احمد اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر فرزانہ بشیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشرف خٹک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام عائشہ صدیقہ، ایس ڈی او راجہ وسیم احمد نے شرکت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں