اسلام آباد (بی بی سی )صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کشمیری عوام کے رائے کو مقدم سمجھا یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیرکی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں آمدہ الیکشن میں کسی قسم ک دھاندلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اگر پاکستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مملکت خداداد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔پاکستان کو ہمیشہ ہر قسم کے بحرانوں سے پیپلزپارٹی نے ہی نکالا ہے اور اب بھی ملک کو سیاسی معاشی بحران سے پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیول فیلڈ پلے انگ پیپلزپارٹی کا بھی استحقاق ہے۔ یہ کوئی انصاف نہیں کہ کسی ایک پارٹی کو تشتری میں رکھ کر اقتدار دیا جائے۔پیپلزپارٹی ایسا کسی کو نہیں کرنے دے گی۔پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام کی مرضی کے بغیر حکومت کا قیام شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر باوقار بنانے کیلئے بلاول بھٹو جیسی شخصیت کا ملک کا وزیراعظم ہونا حالات اور وقت کا متقاضی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی مسلہ کشمیر حل کروا سکتی ہے اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا اقتدار میں آناضروری ہے۔اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارت کی جانب سے۔ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔اس مقصد کے لیے حریت قیادت کا عدالتی قتل گرفتاریاں پابند سلاسل رکھنا اور عدالتی فیصلوں کے زریعے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
0