اسلام آباد ( بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ8 فروری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تاریخ ساز فتح کا دن ہو گا ایک نئی تاریخ رقم ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نوجوان اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کی درست سمت کا تعین کر سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اپنے مسائل کے حل کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن چلنجز کا سامناہے ہے ان کے حل کے لیے سیاسی استحکام ہی وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور دھشت گردی کے خلاف بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پھر کوئی نیا تجربہ کیا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے کیونکہ سابق تجربات نے ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو تجربات کے بجائے حقیقی سیاسی قیادت کو آگے بڑھایا جانا چاہیے اور حقیقی قیادت صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ایسے وقت میں مستقبل کے چیلنج سامنے رکھ کر ہی ملک درست سمت اختیار کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا ادراک رکھ کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے
0