0

وزیرقانون، انصاف وپارلیمانی امورمیاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کے بہنوئی، چئیرمین ضلع کونسل غلام مجتبٰی مغل

نیلم(بی بی سی)وزیرقانون، انصاف وپارلیمانی امورمیاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کے بہنوئی، چئیرمین ضلع کونسل غلام مجتبٰی مغل، صدر اہلسنت والجماعت آزادکشمیر مولانا تصدق حسین کے والد محترم ، سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول کے سسر (ر)رینج آفیسر حشمت اللہ مغل کو آبائی گاؤں کنڈلشاہی میں نماز جنازہ اداکرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد، وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر جنرل خوراک آزاد کشمیر یونس میر، ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود، ایس پی خواجہ صدیق ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس، بلدیاتی منتخب نمائندگان، سیاسی وسماجی شخصیات، انجمن تاجران، وکلاء، صحافیوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے وزیرقانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے ریاست بھر بالخصوص نیلم سے کثیر تعداد میں شرکت کرنیوالوں کا شکریہ اداکیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعامانگی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین سابق وزیر حکومت میاں غلام رسول مرحوم کے مرقد کے قریب عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں