اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دس نکاتی منشور پاکستان کی ترقی غریب عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا ہے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا ماسٹر پلان دے دیا ہے جو پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی ملک و قوم کی کامیابی ہے۔ ملک عزیز پاکستان میں جب کبھی مسائل پیدا ہوئے تو ملک کو معاشی مشکلات ہو یا امن وامان کا مسئلہ ہو تو پیپلز پارٹی ہی سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کو استحکام دیا ملک کو نا قابل تسخیر بنانے کے لئے شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کو پروان چڑھایا اور ملک کو مضبوط بنایا، بھٹو خاندان نے ملک کو مضبوط بنایا، عوام الناس کی معیار زندگی کو بلند کیا۔ سیاسی طور پر طاقتور بنایا، کشمیر ی عوام کے لئے بھٹو خاندان کے ان گنت احسانات ہیں جن کا تذکرہ ممکن نہیں۔عوام شہید بی بی کی مشن کو آگے بڑھانے کیلئے انکے لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دست بازو بنیں عوام آج بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو آزادکشمیر کے عوام کو حقوق دے سکتی ہے کشمیر ی عوام کے حق کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی توانا آواز بلند کرتی رہے گی۔
0