حویلی کہوٹہ (بی بی سی/ ضیاء سرور)ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کی زیر صدارت پولیو اریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی ڈی ایس پی سید اسد نقوی اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد شکیل عباسی،مفتی صادق رضوی تحصیلدار حویلی صداقت راٹھوراے ڈی عبدالرحمن ڈاکٹر جاوید خواجہ محمد شریف اور فاروق نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع حویلی میں پانچ سال سے کم عمر کہ 27739 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے پانچ روزہ انسداد پولیو میم کا اغاز اٹھ جنوری سے ہوگا جو 12 جنوری تک جاری رہے گی. اس موقع پر چیئرمین پولیو اریڈیکشن کمیٹی ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین نے کہا ہے حویلی کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے عوام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں یہ ہمارا قومی فریضہ ہے جہاں ہماری ضرورت پڑتی ہے انتظامیہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ڈی ایچ او حویلی ڈاکٹر غلام نے کہا کہ ضلع حویلی میں 156 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو 08 تا 12 جنوری پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گے اس کے علاوہ 21 فکسڈ سینٹرز پر بھی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے 16 ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ٹیموں کی نگرانی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر 35 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ یونین کونسل کی سطح پر نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے 13 تربیت یافتہ یو سی ایموز اور تین تحصیل سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں پولیو کنٹرول روم ڈی ایچ آفس میں قائم ہے جہاں سے مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
0