0

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم چاروں صوبوں کی زنجیرتھیں۔

لاڑکانہ(بی بی سی/ ضیاء سرور)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم چاروں صوبوں کی زنجیرتھیں۔میری بہن آپ کی بہن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو وطن دشمن جمہوریت دشمن دھشت گردوں نے آج کے دن ہم سے چھین لیا۔بی بی زندہ ہوتیں تو آج کشمیر آزاد ہوتایہ ملک خوشحال ہوتا آج یہ معاشی و سیاسی عدم استحکام نہ ہوتا۔بی بی شہید بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہوئیں۔بھٹو شہید بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہوئے۔بی شہید فرماتی تھیں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے تو ثابت بھی کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات بھی آ رہے ہیں جناب چیرمین ان انتخابات میں 20 لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے جو بی بی شہید کے عقیدت مند ہیں۔چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیرمین سابق صدر پاکستان مرد حر آصف علی زرداری شھداء کے وارث ہیں۔آج پوری قوم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے درجات اللہ پاک بلند فرمائیں آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں