0

ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود کی زیر صدارت منگل کے روز پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

نیلم(بی بی سی) ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود کی زیر صدارت منگل کے روز پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایس پی، چئیرمین بلدیہ سید تجمل حسین شاہ، ایم ڈی ایس جھمبر کیپٹن محمد تنویر طارق، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سید مبشر گیلانی، ڈپٹی ڈی ای او مردانہ غلام سرور، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نورالعین، ڈی ایم ڈبلیو ایچ او اکرام ظفر،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم، ڈی ایس وی خواجہ ضیاؤ الدین و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع نیلم میں پانچ سال سے کم عمر کے 38079 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 08 جنوری سے ہو گا جو 12 جنوری تک جاری رہے گی۔اس موقع پر چئیرمین پولیو اریڈیکیشن کمیٹی/ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود نے کہا کہ نیلم کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے عوام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ پانچ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ابتدائی انتظامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع نیلم میں پانچ سال سے کم عمر کے 38079 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع ہذا میں 220 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو 08 تا 12 جنوری بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گے۔ اس کے علاوہ 31 فیکسڈ سنٹر ز پر بھی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ سفر کرنے والے والدین کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے 8 ٹرائزنٹ پوائنٹ خصوصی مرکز چلہانہ، جورا، کنڈلشاہی، آٹھ مقام، دواریاں، دودھنیال، شاردا اور کیل میں قائم ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیموں کی نگرانی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر 60ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ یونین کونسل کی سطح پر نگرانی اور رپورٹنگ کیلئے 17 تربیت یافتہ UCMO,S اور تین تحصیل سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو کنٹرولر ڈی ایچ او دفتر آٹھ مقام میں قائم ہیں ڈی ایچ او آفس نیلم کاسینئر نمائندہ ہرروز صبح 9بجے سے رات 8 بجے تک کنٹرول روم میں حاضر رہے گا۔ تاکہ کسی بھی وجہ سے پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ پی ڈی ایس پی نے پانچ روزہ مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی ڈی ای او مردانہ غلام سرور، سی ڈی او لوکل گورنمنٹ نے سکول انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کے سٹاف کی معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مہم کے فوکل پرسن اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید مبشر گیلانی، ڈاکٹر نورالعین نقوی نے بھرپور مہم کی کامیابی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں