میرپور (بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف کے صاحبزادے مغیث بن معروف ایڈووکیٹ کی شادی ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گی۔دعوت ولیمہ میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،مسلم لیگ ن کے صدرشاہ غلام قادر، وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق، چوہدری قاسم مجید، سابق وزراء حکومت چوہدری محمد سعید، چوہدری رخسار احمد، چوہدری مسعود خالد، چوہدری علی شان سونی،چیئر مین حق خود ارادیت راجہ نجابت حسین(ستارہ امتیاز)،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری ظفر انور، کمشنر چوہدری شوکت علی، ایڈمن آفیسر ادارہ ترقیات چوہدری امجد اقبال،وزیر اعظم کے سٹاف آفیسر محمد فیاض، پرائیویٹ سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ چوہدری محمد اسحاق، سابق سیکرٹری قانون محمد ادریس تبسم، سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ طاہر تبسم، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ فاروق احمد نور،ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز، ایس ای برقیات نذیر احمد مغل، سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق احمد،سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری عبدالمالک اورعوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
0