میرپور (بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے دورہ میرپور کے حوالے سے ضلعی افسران کا مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ایس ایس پی کامران علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،ایس پی راجہ اظہر اقبال،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی،افسر مال سید کلیم عباس شاہ،ڈی ایس پی ندیم عارف و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے دورہ میرپور کے دوران مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس افسران کو ذمہ داریاں سونپی۔
0