اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں قائد اعظم ایک تاریخ ساز شخصیت تھے جنہوں نے مسلمانوں کے لیے ایک نئے ملک کی بنیاد رکھی اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا قائد اعظم ایک اعلیٰ پائے کے سیاستدان وکیل اور دانشور تھے مخالفین بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف تھے آج ہم ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قائد کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا قائد اعظم ایک مدبر دوراندیش معاملہ فہم اور زیرک شخصیت تھے انہوں نے انے والے وقت کا ادراک کر لیا تھا وہ ہندو بنیے کی فطرت جانتے تھے ان کے وہ خدشات سامنے آ چکے ہیں آج نام نہاد سیکولر بھارت کی کلی کھل چکی ہے بھارت میں ہندو توا پروان چڑھ رہا ہے جہاں اقلیتوں سے انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے مذہبی آزادی سلب ہے اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے روز مرہ کا معمول بن چکا ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے درست فرمایا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ ہندوستان کے ساتھ رہنے والوں کو وفاداری ثابت کرنا مشکل بنا دیا جائے گا اور آج وہ وقت آ چکا ہے انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں تو یہ قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم جد وجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کے قول ایمان اتحاد تنظیم یقین محکم پر عمل کیا ہوتا تو ہم دنیا کی ترقی یافتہ قوم ہوتے انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم ان اقوال پر عمل کریں تو ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ہم قائد اعظم کے اقوال پر عمل کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں
0