0

ایس ڈی ایم کے احکامات پر تحصیلدار برنالہ آصف منیر نے موئل بازار کی چیکنگ کی

بھمبر(بی بی سی)ایس ڈی ایم کے احکامات پر تحصیلدار برنالہ آصف منیر نے موئل بازار کی چیکنگ کی ،تجاوزات کے خلاف کاروائی بازار کی صفائی ستھرائی اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری تفصیلات کے مطابق تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر خان نے یمراہ فوڈ انسپکٹر فیض رسول موئیل بازار کا دورہ کیاجن ریڑھی بانوں اور فروٹ فروشوں نے، بازار میں تجاوزات قائم کر رکھی تھی فورا ہٹا دیا جبکہ تاجروں کو سخت وارننگ اور ہدایات جاری کی کہ اگر کسی نے بھی موئل بازار میں تجاوزات قائم کی تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے گی بعد ازاں مختلف بیکرز اور سویٹ شاپس کے کارخانوں کے اندر صفائی ستھرائی کا معائینہ کیا اور ناقص صفائی پر جرمانے اور وارننگ بھی دی گئی موئل میں قائم یوٹیلیٹی سٹور کا معائینہ کیا اور سرکاری آٹے کی عوام کو فراہمی کے لیے ملازمین کو ہدایات جاری کی۔ عوام علاقہ نے تحصیل انتظامیہ برنالہ کی کاروائیوں کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا کہ بازاروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے تاکہ عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں