0

آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنگلات و اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ انسانی زندگی کی بقاء کے لئے صاف اور آلودگی سے پاک ماحول اولین ضرورت ہے۔

میرپور (بی بی سی)آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنگلات و اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ انسانی زندگی کی بقاء کے لئے صاف اور آلودگی سے پاک ماحول اولین ضرورت ہے۔ محکمہ جنگلات نہ صرف درختوں کے کٹاؤ کی روک تھام کررہا ہے بلکہ یہ نہایت منظم طریقے سے نئے درختوں کی شجر کاری بھی کررہاہے۔ سبز درختوں کے کٹاؤ پر مکمل پابندی ہے۔ دیہہ آبادی کو قانون کے مطابق گری پڑی لکڑی بالن کے لئے استعمال کی اجازت ہے۔ غیر عمارتی درختوں کی شجر کاری کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ اس سے نہ صرف زمینداروں کو فائدہ ہو گا بلکہ معیشت کیلئے خام مال اور ریاستی محاصل بھی بڑھیں گے۔ وہ یہاں اپنے دوری میرپور کے دوران صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ درختوں کے بیجا اور بے ہنگم کٹاؤ سے درجہ حرات میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی سے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ جس سے انسانوں کو بے وقت کے بارشیں سیلاب، خراب فصلیں موسم کی تبدیلی اور دیگر تباہ کاریاں کا سامناہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے ان مسائل کا حل درختوں کی افزائش اور ان کی حفاظت میں رکھا ہے۔ حکومت نے نسل انسان کی بقاء اور پر سکون زندگی کے لئے سبز درختوں کے کٹاؤ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ جنگلات کا فیلڈ سٹاف اور افسران اس پابندی کے نفاذ اور عملدرآمد میں مکمل طور پرپر عزم ہیں اور تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب نے کہا کہ راولاکوٹ ڈویژن کا علاقہ سفیدے اور اس سے مماثل دیگر غیر عمارتی درختوں کی شجر کاری کے لئے نہایت موزوں ہے۔ اس کی بہت جلد افزائشِ ہو جاتی ہے اور اس کی فروخت اور برآمد پر پابندی بھی نہیں ہے۔ گزشتہ سال راولاکوٹ سے 32 کروڑ کی سفیدے اور اس سے مماثل لکڑی برآمد کی گئی۔ زمیندار اس کی زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے اپنی مالی حالت بہتر بنا سکتے ہیں اور صنعتوں کودرکار خام مال بھی مہیا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا جنگلات کے معاملات میں اصلاحات پرکام جاری ہے۔ اس سے ریاست کی عوام کو ترقی اور خوشحالی کے مزید مواقع ملیں گے جس سے ریاست میں کاروبار کو وسعت ملے گی اور محاصل میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات جنگلات کی تجدید پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ سونامی بلین ٹری پر کام جاری ہے۔ لیکن اس میں وفاق سے ملنے والے فنڈز میں کچھ معاملات ہیں جن کے یکسو ہونے پر اس میں مزیدبہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ محکمہ جنگلات درختوں کی حفاظت نہیں کررہا۔ ہمارا درختوں کی حفاظت اور نگہداشت کا مربوط نظام ہے۔ ہمارے پاس 926 اپنے محکمے کے اور 1100 نگہبان سونامی پراجیکٹ میں دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات جب چاہیں محکمہ جنگلات انہیں اپنی نرسریوں اور شجر کاری والے علاقوں کا دورہ کرائے گا۔ انصر یعقوب نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں اصلاحات سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو گا معیشت میں بہتری آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں