میرپور(بی بی سی)ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال بابر کا میرپور شہر میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ۔ مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات اور جعلی ادویات کے خلاف کاروائی کے لیے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے میرپور میں موجود میڈیکل سٹورز، فارمیسیز اور کلینکس کا دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران بلال میڈیکل سٹور ایف ون سیکٹر سے 16 اقسام کی زائد المیاد ادویات کے علاوہ بھاری مقدار میں بغیر لائسنس نشہ آور ادویات اور ممنوعہ جنسی انڈین ادویات برآمد کیں۔ برکت میڈیکل سٹور سیکٹر ایف تھری کو بار بار وارننگ کے باوجود بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے سٹور کرنے اور نشہ آور ادویات،زائد المیاد ادویات کے علاوہ ممنوعہ انڈین ادویات برآمد ہونے پر دونوں سٹورز کو سیل کر دیا۔ تمام سٹورز مالکان کو ہدایت کی گئی ڈرگ ایکٹ اور محکمانہ ہدایات کے مطابق کاروبار کریں۔ صرف رجسٹرڈ ایلوپیتھک ادویات ڈاکٹرز کے نسخوں کے مطابق فروخت کریں اور مریض کی کونسلنگ کریں کہ اس کی بیماری کیا ہے اور ادویات ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق درست مقدار اور دوست وقت پر استعمال کرنے سے ہی ادویات کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی نسخہ میں غیر رجسٹرڈ کمیشن مافیا والی ادویات جن سے مریض کو غیر ضروری ادویات کے استعمال سے مریض کی جانوں کو خطرہ میں ڈالا جا رہا ہے ایسے نسخوں کی فوٹو بنا کر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں اطلاع کریں۔ تمام ادویات اتھارایزڈ ڈسٹری بیوٹرز سے ہی خریدیں۔
0