بھمبر(بی بی سی)مسٹ یونیورسٹی بھمبر کے طلباء وفد نے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال سے ملاقات کےدوران گفتگو میں کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی تعلیم دوست پالیسی کو سراہتے ہیں،بھمبر مسٹ یونیورسٹی میں باٹنی شعبہ میں جدید لیبارٹری سے طلباء کو عالمی سطح پر جدید تقاضوں کے مطابق ریسرچ کے حوالے سے مدد ملے گی، ترک حکومت کے نمائندوں نے دو روز قبل وزیرصحت اور وائس چانسلرکے ہمراہ لیبارٹری کا دورہ کیاتھا،
ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمود جرال سےملاقات کےدوران مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس کے سٹوڈنٹ وفد میں راجہ عاقب جاوید ،چوہدری عبداللہ ،احسان چوہدری عمر یونس و دیگر موجودتھے،ڈپٹی کمشنرنے دوران گفتگو کہاکہ موجودہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق بھمبر یونیورسٹی کے قیام سمیت آزادکشمیربھر میں تعلیم کے شعبہ میں جدت و انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں،آج کے طالب علم ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرکے عالمی سطح پر نام روشن کریں۔
0