0

ایڈیشنل ڈاٸریکٹر خوراک سردار طارق خان نے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر پلندری میڈم فوزیہ اجمل،جہانگیر خالق،ارشد صادق،مامون اعجاز ،ساجد اقبال،ذوالفقار شاہ،محمد عاطف نے پلندری بازار کا دورہ کیا

سدھنوتی (بی بی سی)ایڈیشنل ڈاٸریکٹر خوراک سردار طارق خان نے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر پلندری میڈم فوزیہ اجمل،جہانگیر خالق،ارشد صادق،مامون اعجاز ،ساجد اقبال،ذوالفقار شاہ،محمد عاطف نے پلندری بازار کا دورہ کیا جس کے دوران ہوٹلز ، بیکری کارخانہ جات ، گوشت و چکن شاپس اور دیگر کا معاٸنہ کیا اور ناقص صفاٸی اور زاٸد المعیاد اشیا ٕ کو موقع پہ تلف کروا دیا گیا اور متعدد فوڈ آپریٹرز پہ جرمانے بھی عاٸد کیے گے اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر خوراک و فوڈ اتھارٹی سردار طارق خان نے کہا کہ ھمارا مقصد عوام کو معیاری اور صاف ستھری اشیا ٕ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور کسی بھی شخص کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عوام کو چاہیے کے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں مقامی فوڈ اتھارٹی آفس اور مرکزی سطح پہ بھی رابطہ کر سکتے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں