مظفرآباد (بی بی سی)وزیر صنعت و تجارت، لیبر ویلفیئر و اوزان و پیمائش ابریشم و پرنٹنگ پریس راجہ محمد صدیق نے لیبر ویلفیئر و اوزان پیمائش کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صنعت وتجارت طاہر محمود قریشی نے محکمانہ بریفنگ دی۔ وزیر صنعت وتجارت نے محکمہ اوزان و پیمائش کو پیڑول پمپس کی چیکنگ اور مارکیٹ میں دوکانداروں کے اوزان پیمائش کے پیمانوں کو چیک کرنے کے حوالے سے سختی سے احکامات صادرکیے۔ عوام کو لوٹنے والوں کو قانونی شکنجے میں لایا جائے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ دھوکا دہی سے عوام کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ وزیر صنعت و تجارت، لیبر ویلفیر و اوزان و پیمائش ابریشم و پرنٹنگ پریس راجہ محمد صدیق نے لیبر ویلفیر و اوزان پیمائش کے دفتر میں بریفنگ لیتے ہوئے محکمہ اوزان پیمائش کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ کے افیسران اور ملازمین عوام الناس کے مفاد ات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ اوزان پیمائش دکانداروں کے تول ماپ کے پیمانوں کا معائنہ کرے، پیڑول پمپس کے پیمانوں کو بھی چیک کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو دھوکا دہی سے لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔ انھوں نے کہا حکومت کی ترجیحی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ح ہے، حکومت عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومتی ایس و پیز کے مغائر کام کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر دم لیں گے۔
0