بھمبر(بی بی سی)ترکی حکومت کی جانب سے بھمبر مسٹ کو جدید لیبارٹری کاتحفہ، یونیورسٹی میں جدید تقاضوں کے مطابق باٹنی کے شعبہ میں تحقیق کے لئے عالمی سطح کے درجہ کو مدنظررکھتے ہوئے ریسرچ کی جائے گی۔تقریب میں ترک حکومت کے نمائندہ محسن بالسی، وزیر صحت آزاد حکومت نثار انصر ابدالی،وی سی مسٹ پروفیسر ڈاکٹریونس جاوید، ڈائریکٹرایچ آر ایس پی سید آفتاب حسین شاہ سمیت دیگرنے شرکت کی،ترک حکومت کے نمائندہ نے حکومت آزادکشمیر کی خدمات کو سراہا،ترک حکومت کی طرف سے تعلیم ،صحت،زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کاعزم کیا۔مرکزی تقریب مسٹ یونیورسٹی بھمبر کے سبزہ زار میں تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے انعقاد پذیر ہوئی،جملہ فیکلٹی،طلباو طالبات نے شرکت کی،معززمہمان گرامی کاشاندار استقبال کیاگیا،وی سی مسٹ نے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔مختصر و پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت حکومت آزادکشمیرنثارانصرابدالی نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور پوری کابینہ ترک حکومت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ترکی اور پاکستان ،آزادکشمیر کی دوستی سمندر سے گہری ہے ،ترکی نے ہمیشہ آزادکشمیر کی مدد کی،اس فورم سے آج وہ یہ کہیں گے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو اگر مزید2 سال کام کاموقع ملاتو آزادکشمیرکی تقدیربدل جائے گی۔75 سالوں میں ایسا واحد وزیراعظم ہے جو تعلیم و صحت سمیت ہرشعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھارہاہے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نےخود احتسابی کا نظام متعارف3 کروایا،صوابدیدی اختیارات ختم کئے ۔بھمبر سے آج میرا یہی پیغام ہے کہ وزیراعظم کو کام کرنے دیں برداشت پیدا کریں،بھمبر کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ بھمبر یونیورسٹی بن رہی ہے،اسکے علاوہ مسٹ یونیورسٹی کو زیراعظم ٹاپ یونیورسٹی دیکھناچاہتے ہیں۔آزادکشمیرمیں ہیلتھ کارڈ سروسزبحال ہوچکی ہیں جس پر وہ وفاقی حکومت کے مشکورہیں۔میڈیکل سٹوڈنٹس کاکوٹہ بحال ہو گیاہے۔وی سی مسٹ پروفیسرڈاکٹریونس جاوید نے معززمہمانان کاشکریہ ادا کیا،اور کہاکہ مسٹ یونیورسٹی کے طلباء محنتی اور لائق ہیں جو دنیابھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے،ترک حکومت کی طرف سے خوبصورت لیبارٹری پر مشکور ہیں۔تقریب میں ڈین یونیورسٹی ڈاکٹرعابد،ڈین ڈاکٹر اشتیاق و دیگر نے شرکت کی۔
0