بھمبر(بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارا لحق کی ہدایت پر ریاست کو پولیو فری رکھنے کا سٹیٹس برقرار رکھا جائےگا،ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں 8 جنوری تاب12جنوری 2024 انسدادپولیومہم کے حوالے سے انتظامات مکمل،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کی زیرصدارت اجلاس میں مہم کی کامیابی کے لئے پلان آف ایکشن مرتب،ڈی ایچ او ڈاکٹرفداحسین نے ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال،ایس ایس پی راجہ محمداکمل خان،ایم ایس ڈاکٹرمنصورمحمد چوہدری،محکمہ تعلیم،اطلاعات سمیت دیگر محکمہ جات کے تعاون و کاوشوں کو سراہا،گذشتہ دنوں کامیاب مہم پر شرکاء نےاللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے عزم کیاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ہدایت کی روشنی میں پولیوفری ریاست کا سٹیٹس برقراررکھاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس بھمبر میں ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کی زیرصدارت اجلاس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت تحصیل مفتی حبیب اللہ نے حاصل کی،ڈی ایچ اونے استقبالیہ کلمات کے بعد
شرکاء کاشکریہ اداکیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بهمبرڈاکٹرفداحسین نے ڈی ایس او میرپوراور اے ڈی وقاص نصر کے ہمراہ بریفنگ میں بتایاکہ
پولیو ایک خطر ناک بیماری ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ یہ جان لیوا بیماری ہے، اور تمام عمر کی معذوری پیدا کرتی ہے۔ پولیو کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے پورے ملک میں ہر سال قومی پو لیو مہم منعقد ہوتی ہیں۔ آمدہ سال قومی پولیو مہم کا پہلا راؤنڈ8 جنوری تا 12 جنوری 2024 کو ہورہا ہے۔ آزاد کشمیر بھر میں سال 2000 کے بعد پولی کا کوئی کیس نہیں ہے۔ ضلع بھمبر کی کل آبادی 467042 نفوس پر مشتمل ہے۔ جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 76657 ہے۔ انسدادپولیو مہم سے قبل سارے ضلع کی مکمل مائیکر و پلاننگ کی جاتی ہے اور ہر گھر اور ہر بچے تک رسائی کا مکمل پلان بنایا جاتا ہے،دوران مہم ان ٹیمز کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے تا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ اس مہم کے لیے ضلع بھمبر میں 312 موبائل ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ ان موبائل ٹیمز کے
علاوہ محکمہ صحت عامہ کے 45 مراکز صحت پر فکسڈ سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر قطرے پلائے جائیں گے۔ مزید براں ضلع ہذا کے داخلی اور خارجی راستوں، بسوں کے اڈوں ،مختلف گذرگاہوں، چوراہوں پر 24 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں محکہ صحت عامہ کا عملہ پولیس کے عملہ کے تعاون سے مسافر بچوں کو قطرے پلائے گا ان ٹیمز کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کی سربراہی میں 79 ایریا انچار جز اور 35 یونین کونسل سپر وائزر بھی متعین کئے گئے ہیں۔اجلاس میں ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرراجہ محمدشفیق اصغر،ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ وحیدالرحمان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختارنمائندہ پرائیوٹ سکول جہانگیراحمد سمیت ہیلتھ حکام شریک ہوئے۔
