0

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے مہاجرین مقیم پاکستان کی تمام تنظیمیں محترک ہو جائیں

اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے مہاجرین مقیم پاکستان کی تمام تنظیمیں محترک ہو جائیں کیونکہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے ممبران و امیدواران اسمبلی چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواران اسمبلی کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا شیڈول جاری کروانے میں ہماری قیادت کا کلیدی کردار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی قربانیاں لازوال ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان کمر کس لیں کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ نوجوان چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک مہاجرین مقیم پاکستان اپنے ووٹ کا حق پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں استمعال کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی میں ہی مسلہ کشمیر کے حل کی نوید ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی سے ہی پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام اور مسلہ کشمیر کا حل ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد کشمیری ووٹرز پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت تمام سیاسی قوتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں بھرپور انداز میں اپنی انتخابی مہم چلا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں