0

ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے شہری کی نشاندہی پر پاکستان انٹرنیشنل کالج کی کنٹین میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی جانچ پڑتال کی۔

نیلم(بی بی سی) ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے شہری کی نشاندہی پر پاکستان انٹرنیشنل کالج کی کنٹین میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی جانچ پڑتال کی۔ زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء خوردو نوش ضبط کر کے تلف کر دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے آس پاس 100 میٹر تک کوئی بھی سافٹ ڈرنک اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر پابندی ہے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان ملحقہ کنٹینز میں فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کاروائی کرے گی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر نے کالج انتظامیہ کے ساتھ فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کے حوالے سے آگاہی سیشن بھی دیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک پاکستان انٹرنیشنل کالج کی کنٹین کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماڈل کنٹین بنانے میں کالج انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گا اور یہ باقی اداروں کیلئے مثالی کنٹین ہو گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں