0

فوڈ اتھارٹی کی ضلع سدھنوتی میں کاروائیاں جاری ۔ غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف ۔ بھاری جرمانے عائد ۔

سدھنوتی (بی بی سی)فوڈ اتھارٹی کی ضلع سدھنوتی میں کاروائیاں جاری ۔ غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف ۔ بھاری جرمانے عائد ۔گزشتہ روز ٹیم فوڈ اتھارٹی نے سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب ، ناظم اعلی یونس میر اور ناظم خوراک امجد مغل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید عدنان علی نقوی صاحب کی نگرانی میں پلندری بازار میں ہوٹلوں اور بیکریوں پر صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا معائینہ کیا ۔ دوران معائینہ ہوٹلز بیکرز اور دوکانات کی پڑتال عمل میں لائی گئی ۔ برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کو تلف کر دیا گیا جبکہ متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی ممکن بنانے میں کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز میڈم فوزیہ اجمل اور مامون اعجاز نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں