0

دوران ورک شاپ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن آزاد کشمیر جاوید اکبر نے تین روزہ ورکشاپ کے ایجنڈا پر بریفنگ دی۔

مظفرآباد (بی بی سی) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور کاکمیونٹی نیوٹریشن پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا دوران ورک شاپ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن آزاد کشمیر جاوید اکبر نے تین روزہ ورکشاپ کے ایجنڈا پر بریفنگ دی۔دوران بریفنگ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آزادکشمیر،ہیڈ آف فیلڈ آفیسرWFPندیم بیگ پروگرام آفیسر یونیسیف محمد سلیمان، ڈائریکٹرایڈمن ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد ادریس،ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن بدرحسین ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ صحت عامہ آزادکشمیر ڈاکٹر مرتضیٰ گیلانی ورلڈ فوڈ پروگرام اسلام آباد سے شہزاد فرید،شائستہ جبینBNPپروگرام آفیسر بھی موجودتھے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادحکومت حکومت ریاست جموں وکشمیر نے نیوٹریشن پروگرام کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیں اور درست ڈیٹا اکٹھا کریں تاکہ عوام الناس کو فائدہ ہو۔انہوں نے نیوٹریشن سٹاف آزادکشمیر کو احساس دلاتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے کریں اور اپنا قومی فریضہ ادا کریں کیونکہ ہرفردقوم کا معمار ہے اسے اپنے حصے کا کام ضرور کرنا چاہیے تمام سٹاف /ملازمین تفویض کردہ کام کو اپنا ذاتی کام کو اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور کیئے گئے کام کے نتائج اور فوائد پر بھی غور کریں انہوں نے سٹاف کو مختلف مثالیں د یتے ہوئے ملازمین کو احساس ذمہ داری اور فرائض کی ادائیگی پر زور دیااور ڈونر ایجنسیزیونیسیف اورWFPکو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی کہ محکمہ صحت عامہ ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے آزاد کشمیر سے درمیانی غذائی کمی کا خاتمہ کرے گا۔اور ماں اور بچے کی صحت کے لیے ممکنہ بہترین اقدامات اٹھائے جائیں گئے۔ہیڈ آف فیلڈ آفیسر نےWFPندیم بیگ،ڈائریکٹر ایڈمن صحت عامہ ڈاکٹر ادریس / ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ مرتضیٰ گیلانی، شہزاد فریدWFPاسلام آباد نے بھی خطاب کیااور یقین دہانی کروائی حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں میں درمیانے درجے اور شیدیددرجے غذائی کمی کو دور کرنے میں وہ اپنا مثبت کرادر و فریضہ ادا کریں گئے۔ عوام الناس میں شعور و آگہی میں بہتری لانے اور نیوٹریشن /غذا اور غذائیت کے بارے میں معلومات پریکٹسزاور رویوں کو مثبت سمت میں گامزن کرنے کی کاوشیں کی جائیں گی۔جو یقینا کمیونٹی میں صحت مند طرز زندگی اور بہترین غذا،غذا اور غذائیت کے طرز عمل سے ہی صحت مند اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ ناقص غذائیت (Malnutrition)کے باعث لاحق ہونے والی پیچیدگیوں اور امراض کا تناسب اتنا سنگین ہے کہ ہماری دو تہائی آبادی ان سے جڑے ہوئے مسائل کا شکار ہے جس پر اگر توجہ نہ دی گئی تو حالات اس حد تک بگڑ سکتے ہیں کہ صحت مندا فراد خال خال ہی نظر آئیں گے اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر بھر کے تمام نیوٹریشن کونسلرز، انتھروپومیٹریز،سوشل موبلائزرز،کمپلائنس آفیسرز، نیوٹریشن آفیسرز،کو ہدایت کی کہ وہ اس صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ محکمہ صحت عامہ ہر ممکن معاونت و مدد کو یقینی بنائے گا۔آخر میں دعائیہ کلمات کے بعد انہوں نے ڈونرز ایجنسیزWFP(ڈبلیو ایف پی) اور یونیسیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں