0

ڈونگی بازار کی ممتاز سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ عبدالرشید رضا الہی سے وفات پا گے ان کی نماز جنازہ ڈونگی ہوائی گراؤنڈ میں ادا کی گی

میرپور(بی بی سی)ڈونگی بازار کی ممتاز سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ عبدالرشید رضا الہی سے وفات پا گے ان کی نماز جنازہ ڈونگی ہوائی گراؤنڈ میں ادا کی گی جن کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی،مذہبی،کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی اور ان کے عزیز واقارب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاد رہے کہ راجہ رشید ڈونگی بازار میں کئی عشروں سے اپنا ذاتی کاروبار کر رہے تھے اس حوالے سے ان کا بہت بڑا حلقہ احباب تھا ان کی وفات گزشتہ رات سی ایم ایچ راولپنڈی ہسپتال میں ہوئی تھی
مرحوم کی میت جب ان کے گھر اور ڈونگی بازار لائی گئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے۔بازار کے دونوں جانب عوام الناس کا جم غفیر جمع ہوگیا۔مرحوم راجہ عبدالرشید نہایت ہی بلند کردار اعلی اخلاق اور غریب پرور تھے انہوں نے اپنی حیات میں فلاحی و رفاعی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے راجہ رشید ایک خدا ترس،غریب پرور شخص تھے جو غریب اور بے بس افراد کے لیے رہائش اور کفایت کرنے میں کسی کا ثانی نہیں تھے غریب لوگوں کی امداد کرکے انہیں دلی تسکین ہوتا تھا لیکن ان کا ظرف اتنا بلند اور کردار بے باک تھا کہ وہ اس کا کسی سے اظہار نہیں کرتے تھے۔مرحوم کی میت ان کے گھر سے گاڑیوں کے ایک بڑے قافلہ کے ہمراہ جنازہ گاہ تک لائی گی۔جنازہ کے وقت ہر آنکھ اشک بار تھی اور بالخصوص غریب لوگ جو انہیں مسیحا سمجھتے تھے پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے۔مرحوم کی رحلت پر جب ان کی میت ڈونگی بازار لائی گئی تو لوگوں نے ان کی میت پر گل پاشی کی اس موقع پر ڈونگی بازار میں ٹریفک جام ہوگی اور ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں بھی معطل رہیں۔نماز جنازہ میں مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں