میرپور(بی بی سی)ریجنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) مظفرآباد آزاد کشمیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر M&E اسد خان نےBISP ماڈل آفس میرپور کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈاکٹرعبدالعزیز قریشی نے بی آئی ایس پی ڈسٹرکٹ میرپور میں سہہ ماہی قسط کی ادائیگی کے عمل کو مانیٹر کیا اور دفتر میں قائم BISP رجسٹریشن سنٹر میں ہونے والے سرویاور مستحقین کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) مظفرآباد آزاد کشمیر ڈاکٹرعبدالعزیز قریشی نے BISP ماڈل آفس میرپور کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کو مانیٹر کیا۔BISPڈائنامک سنٹر میں رجسٹریشن کے عملے سے میٹنگ کی اورNCHDاور نادرا کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ نئے گھرانوں کی رجسٹریشن اور ڈیٹا اکٹھا کرنے میں شفافیت کوبرقرار رکھا جائے اوررجسٹریشن میں مصروف سٹاف کی کارکردگی کو سراہا ۔ میرپور آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر امین اللہ، اسسٹنٹ ایڈمن محمد راشد، کمپلینٹ آفیسر سہیل ایوب کے ساتھ جاری سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کی اور بعد ازاں آفس میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مستحقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہدیات جاری کیں۔
